ایپل کا نیا اپ گریڈ پلان متعارف، آئی فون اور دیگر ڈیوائسز آسان اقساط پر دستیاب

ایپل کا نیا اپ گریڈ پلان متعارف، آئی فون اور دیگر ڈیوائسز آسان اقساط پر دستیاب

ایپل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فنانسنگ پروگرام ’’ایپل اپ گریڈ پلان‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ سمیت مختلف ڈیوائسز آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکیں گی۔

کمپنی کے مطابق نیا اپ گریڈ پلان سابقہ آئی فون اپ گریڈ پروگرام اور آئی فون پیمنٹ پلان کی جگہ لے گا۔ اس اسکیم کا آغاز مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کلارنا کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اے آئی انسانی کنٹرول سے آگے نکل رہی ہے؟ نئی رپورٹ نے سوالات کھڑے کر دیے

صارفین ایپل کی آفیشل ویب سائٹ، ایپل اسٹور ایپ یا ریٹیل اسٹورز کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد Klarna صارف کی اہلیت جانچنے کے لیے سافٹ کریڈٹ چیک کرے گی، جس سے کریڈٹ اسکور متاثر نہیں ہوگا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت بیشتر نئے آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ ماڈلز لیز پر دستیاب ہوں گے، تاہم چند مصنوعات اس سہولت میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، ایپل واچ ایس ای، میک بک نیو، اے16 بیس ماڈل آئی پیڈ اور اسٹوڈیو ڈسپلے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی سورج کی تیاری،چین نے اہم قدم اٹھا لیا

نئے اپ گریڈ پلان میں ایک اہم تبدیلی یہ ہے کہ پہلے کی طرح ایپل کئیرپلس ماہانہ قسط کا حصہ نہیں ہوگا۔ اضافی تحفظ کی یہ سہولت حاصل کرنے کے خواہشمند صارفین کو اسے الگ سے خریدنا ہوگا۔ البتہ ایپل کارڈ کے ذریعے اقساط ادا کرنے والے صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر 3 فیصد کیش بیک بھی ملے گا۔

کمپنی نے مختلف ڈیوائسز کے لیے الگ الگ لیز مدت اور اقساط مقرر کی ہیں۔ آئی فون 12 یا 24 ماہ کی مدت کے لیے 17.99 ڈالر ماہانہ سے دستیاب ہوگا، جبکہ ایپل واچ کی ابتدائی قسط 11.99 ڈالر ماہانہ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اےآئی مستقبل کے بڑے بحرانوں کی پیشگوئی کر سکتی ہے؟

اسی طرح میک کمپیوٹرز 24 یا 36 ماہ کے منصوبے کے تحت 24.99 ڈالر ماہانہ سے حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ آئی پیڈ کے لیے بھی 24 یا 36 ماہ کا پلان دستیاب ہوگا، جس کی ابتدائی ماہانہ قسط 11.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایپل کے مطابق اس پروگرام کا مقصد صارفین کے لیے جدید ڈیوائسز تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ لیز کی مدت مکمل ہونے پر صارفین اپنی موجودہ ڈیوائس واپس کر کے نیا ماڈل حاصل کرتے ہوئے نئی لیز شروع کر سکتے ہیں، باقی ماندہ رقم ادا کر کے ڈیوائس مستقل طور پر اپنے نام کر سکتے ہیں، یا ڈیوائس واپس کر کے منصوبہ ختم کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles