ڈی جی آئی ایس پی آر آج دہشت گردی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا بریفنگ دیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج  دہشت گردی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا بریفنگ دیں گے

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور دیگر اہم قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سکیورٹی فورسز کی حالیہ کامیاب کارروائیوں سرحدی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق اہم پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر حالیہ دہشت گرد حملوں ان کے خلاف کیے گئے جوابی اقدامات دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جاری کارروائیوں اور سکیورٹی اداروں کی مجموعی حکمت عملی پر بھی تفصیلی مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کے قیام پر اہم پیش رفت؟ طلال چوہدری کا بڑا بیان

پریس کانفرنس میں ملکی داخلی سکیورٹی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اختیار کی گئی پالیسی مختلف آپریشنز کے نتائج اور عوامی تحفظ سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالے جانے کا امکان ہے۔

دفاعی اور سیاسی حلقوں سمیت ذرائع ابلاغ کی نظریں اس پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں کیونکہ توقع کی جا رہی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بعض اہم قومی اور علاقائی سکیورٹی معاملات پر بھی وضاحت فراہم کریں گے۔

یہ پریس کانفرنس آج دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر ہوگی اور اسے مختلف ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیے جانے کا امکان ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles