عمران خان کی ہستپال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم

عمران خان کی ہستپال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا حکم

سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل منظور کر لی گئی، جس کے بعد درخواست پر باقاعدہ عدالتی کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر میں اپیل کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا اور انہیں کالعدم قرار دیتے ہوئے چیمبر اپیل منظور کر لی۔

چیف جسٹس نے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری کو ہدایت کی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا دستخط شدہ وکالت نامہ عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اپیل کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے مزید حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی اپیل کو عظمیٰ خان کے زیر التوا کیس کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ دونوں درخواستوں پر یکجا سماعت کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کے قیام پر اہم پیش رفت؟ طلال چوہدری کا بڑا بیان

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی پیش کی گئی جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد تمام اعتراضات ختم ہو گئے ہیں اور اب کیس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ آئندہ سماعت میں عدالت درخواست کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles