آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی بڑی تعداد کے پیش نظر مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 6 بجے تک کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی نشستوں پر ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی زیادہ تعداد کے باعث پولنگ کے وقت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حلقہ ایل اے 27 کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے، حکام کے مطابق پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے ووٹنگ ممکن نہ ہو سکی۔

ادھروادی نیلم میں ووٹ ڈال کر واپس آنے والی ایک گاڑی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے،کئی حلقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور چیف الیکشن کمشنر کو باقاعدہ خط بھی ارسال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر پر مبینہ قاتلانہ حملہ، پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا الزام لگایا، جبکہ شیری رحمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد پرامن انداز میں جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر 1,483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، دوسری جانب جموں اور ویلی کی مہاجرین نشستوں پر کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی پولنگ جاری ہے۔

editor

Related Articles