یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نے نئے صارفین کے لیے PTCL فلیش فائبر آزادی آفر 2026 متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت تیز رفتار فائبر براڈ بینڈ، SHOQ TV، گوگل سرٹیفائیڈ اینڈرائیڈ ٹی وی باکس اور دیگر ویلیو ایڈڈ سہولیات ایک ہی پیکج میں فراہم کی جائیں گی۔
کمپنی کے مطابق یہ خصوصی پیشکش صرف نئے PTCL فلیش فائبر صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے اور ملک بھر کے ان علاقوں میں محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی جہاں فلیش فائبر سروس موجود ہے، اس پیکج کی قیمت 4,999 روپے (بشمول ٹیکس) مقرر کی گئی ہے۔
آفر میں کیا شامل ہے؟
آزادی آفر 2026 کے تحت صارفین کو پہلے 6 ماہ کے لیے 100Mbps رفتار کا فلیش فائبر براڈ بینڈ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار 75Mbps ہوگی۔
اس کے علاوہ صارفین کو 15 ہزار روپے مالیت کا SHOQ TV باکس مفت دیا جائے گا، جبکہ SHOQ TV کی ماہانہ سروس فیس بھی پیکج میں شامل ہوگی، صارفین کو ہسپتال میں داخلے کی انشورنس اور 500 آل نیٹ ورک منٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر گھر سے کام کرنے، آن لائن تعلیم، گیمنگ اور ہائی کوالٹی اسٹریمنگ جیسی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے تاکہ صارفین کو ایک ہی سبسکرپشن میں مکمل ڈیجیٹل تجربہ حاصل ہو سکے۔
سبسکرپشن کا طریقہ
صارفین PTCL فلیش فائبر آزادی آفر 2026 کے لیے My PTCL App، PTCL کے واٹس ایپ نمبر +92 33 1218 1218، ہیلپ لائن 1218 یا قریبی PTCL کسٹمر سروس سینٹر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب قدم
PTCL کا کہنا ہے کہ کمپنی جدید ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے صارفین کو مستقبل سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،فلیش فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کے ذریعے ملک بھر میں مزید گھرانوں کو تیز رفتار، قابلِ اعتماد اور جدید کنیکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔