آخرکار انتظار ختم ؟سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈوشادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں

آخرکار انتظار ختم ؟سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈوشادی سے متعلق  تفصیلات سامنے آگئی ہیں

پرتگال کے معروف فٹبالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ متوقع شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب پرتگال کے جزیرے مادیرا کے دارالحکومت فنشال میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی محبت پر راکھی ساونت آبدیدہ، دل کی بات کہہ دی

رپورٹ کے مطابق نکاح یا شادی کی مرکزی تقریب تاریخی فنشال کیتھیڈرل میں متوقع ہے، جہاں عام طور پر شادی کی تقریبات سہ پہر تین بجے شروع ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد استقبالیہ تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جہاں خاندان کے افراد، قریبی دوستوں اور منتخب مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔تاہم، کرسٹیانو رونالڈو یا جارجینا روڈریگز کی جانب سے اب تک شادی کی تاریخ، مقام یا تقریب سے متعلق کسی بھی خبر کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

editor

Related Articles