پاکستانیوں کی محبت پر راکھی ساونت آبدیدہ، دل کی بات کہہ دی

پاکستانیوں کی محبت پر راکھی ساونت آبدیدہ، دل کی بات کہہ دی

بالی ووڈ اداکارہ اور سوشل میڈیا شخصیت راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کی محبت اور حمایت پر جذباتی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستانیوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں بی بی سی ہندی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اپنے تعلق پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی انہیں بے حد محبت کرتے ہیں اور جب بھی وہ کسی مشکل میں ہوتی ہیں تو سب سے پہلے ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عینک والا جن کے خالق کا بڑا الزام، میری تخلیق پر ڈاکا ڈالا گیا

اداکارہ کے مطابق، بعض اوقات جب وہ بیمار ہوتی ہیں تو پاکستانی دوست ان کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ انہیں پاکستانیوں سے ہمیشہ محبت اور خلوص ملا ہے۔

راکھی ساونت نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں کو اپنے پڑوسیوں کی طرح سمجھتی ہیں اور ان کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:18 سال کی عمر پر نوجوان کو 1,800 ڈالر کیوں ملے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب راکھی ساونت کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف آرا کا اظہار کیا۔ متعدد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے عوام امن اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جبکہ کشیدگی کو اکثر سیاسی اختلافات سے جوڑا جاتا ہے۔ راکھی ساونت کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک میں صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

editor

Related Articles