پاکستانیوں کے لیے یورپ جانے کا سنہری موقع، بھرتیاں شروع ہوگئیں

پاکستانیوں کے لیے یورپ جانے کا سنہری موقع، بھرتیاں شروع ہوگئیں

جرمنی نے ہنر مند اور پیشہ ور غیر ملکی افراد کے لیے ملازمت ویزا اور رہائش کے حوالے سے نئی رہنمائی جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر دیے ہیں۔ جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بیرون ملک سے اہل اور تربیت یافتہ افراد کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

جرمن حکام کے مطابق صحت، تعلیم، سیاحت ہوٹلنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی اور دیگر کئی شعبوں میں ہنر مند افراد کی فوری ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت غیر ملکی امیدواروں کو جرمنی میں روزگار حاصل کرنے ویزا درخواست جمع کرانے اور رہائش کے قواعد سے متعلق مکمل رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔

صحت کے شعبے میں ڈینٹل اسسٹنٹس میڈیکل اسسٹنٹس، ویٹرنری اسسٹنٹس، فزیوتھراپسٹس آکوپیشنل تھراپسٹس، فارماسسٹس ریڈیالوجی ٹیکنیشنز سرجیکل ٹیکنالوجسٹ اینستھیزیا اسسٹنٹس پیرا میڈکس ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز اور پودیاترسٹس (Podiatrists) کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب مہنگا موبائل پیکج لینے کی ضرورت نہیں، پی ٹی اے نے آسان حل بتا دیا

اسی طرح میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ڈینٹل ٹیکنیشنز ہیئرنگ ایڈ اسپیشلسٹس آپٹیشنز (عینک ساز) اور آرتھوپیڈک ٹیکنیشنز کے لیے بھی روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

سیاحت ہوٹلنگ اور ریسٹورنٹ انڈسٹری میں بھی جرمنی کو ہنر مند افرادی قوت درکار ہے جہاں ہوٹل مینجمنٹ ماہرین ریسٹورنٹ اسپیشلسٹس کیٹرنگ ایکسپرٹس اور باورچیوں (ککس) کے لیے متعدد اسامیاں دستیاب ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں بھی اساتذہ، سوشل ورکرز اور ایجوکیٹرز کی بھرتیاں جاری ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

اہلیت کیا ہونی چاہیے؟

جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے امیدوار کا جرمن قانون کے مطابق ہنر مند کارکن (Skilled Worker) ہونا ضروری ہے اس کے لیے امیدوار کے پاس پیشہ ورانہ تربیت یا اعلیٰ تعلیمی ڈگری ہونی چاہیے جسے جرمنی تسلیم کرتا ہو۔

ملازمت کیسے حاصل کریں؟

جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند افراد اپنے پیشے سے متعلق معلومات Berufenet پر حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ویزا اور رہائش کی اہلیت جانچنے کے لیے Quick Check Tool استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ Make it in Germany پورٹل پر مختلف شعبوں میں دستیاب ملازمتوں کی تفصیلات درخواست کا طریقہ کار انضمام (Integration) پیشہ ورانہ رہنمائی اور متعدد زبانوں میں معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 جرمنی میں ملازمت کا ارادہ رکھنے والے افراد کو درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنی تعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ قابلیت جرمنی میں اسناد کی منظوری (Recognition) اور ویزا کی شرائط کا مکمل جائزہ لینا چاہیے تاکہ ملازمت حاصل کرنے کا عمل آسان اور کامیاب ہو سکے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles