ارشد چائے والا پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

ارشد چائے والا پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

معروف چائے فروش اور سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ارشد خان نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لی ہیں، اس سلسلے میں درخواست دائر کرنے کے لیے ان کی بائیومیٹرک تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

شناختی کارڈ کے بعد پاسپورٹ کا معاملہ

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا ہے کہ ارشد خان محب وطن پاکستانی ہیں اور انہیں عدالتی حکم کے بعد شناختی کارڈ جاری کیا جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے پاسپورٹ کا معاملہ حل نہیں ہو سکا،انہوں نے کہا کہ اب پاسپورٹ کے حصول اور تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

موٹرسائیکل سوارخبردار،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

عدالت سے ہدایات کی درخواست

وکیل کے مطابق درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ارشد خان کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

عدلیہ سے انصاف کی امید

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے امید ظاہر کی کہ جس طرح عدالت نے شناختی کارڈ کے معاملے میں ارشد خان کو بنیادی حقوق فراہم کیے، اسی طرح پاسپورٹ کے مقدمے میں بھی انصاف فراہم کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ پٹیشن دائر کرنے کے لیے تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور درخواست عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

editor

Related Articles