نئی Hyundai Elantra 1.6 اسپیشل ایڈیشن مارکیٹ میں آنے کو تیار، قیمت اور جدید فیچرز سامنے آگئے

نئی Hyundai Elantra 1.6 اسپیشل ایڈیشن مارکیٹ میں آنے کو تیار، قیمت اور جدید فیچرز سامنے آگئے

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈائی نشاط نے اعلان کیا ہے کہ Elantra 1.6 Special Edition کی ڈیلیوری کا آغاز اگست سے کر دیا جائے گا۔

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈائی نشاط  نے اعلان کیا ہے کہ ایلانٹرا 1.6 سپیشل ایڈیشن کی ڈیلیوری کا آغاز رواں ماہ  سے کر دیا جائے گا ، کمپنی نے یہ گاڑی رواں سال مئی میں متعارف کرائی تھی، جس کی ابتدائی ایکس فیکٹری قیمت 64 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی۔

بکنگ اور قیمت کی تفصیلات

گاڑی کی بکنگ کے لیے 15 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، جبکہ جو خریدار مکمل ادائیگی کریں گے انہیں پرائس لاک کی سہولت بھی دی جائے گی، یعنی بعد میں قیمت بڑھنے کی صورت میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

کمپنی اس گاڑی کے ساتھ 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر (جو پہلے مکمل ہو) کی وارنٹی بھی فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گاڑی خریدنے کا ارادہ ہے تو جلد بازی سے بچیں، بجٹ کے مطابق درست انتخاب کریں

اس گاڑی میں 1.6 لیٹر MPI پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو 126 ہارس پاور اور 155 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے،  انجن کے ساتھ 6 اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس دیا گیا ہے۔

گاڑی کی لمبائی 4620 ملی میٹر، چوڑائی 1800 ملی میٹر اور وہیل بیس 2700 ملی میٹر ہے، جس سے یہ ایک آرام دہ فیملی سیڈان بنتی ہے۔

کون سے نئے فیچرز شامل کیے گئے؟

 کو جدید اور پریمیم بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں LED آٹو ہیڈ لائٹس اور ڈی آر ایل، LED بیک لائٹس، پاورڈ سن روف، اسمارٹ انٹری، پش اسٹارٹ بٹن، 8 وے پاور ڈرائیور سیٹ، کروز کنٹرول اور وائرلیس موبائل چارجر جیسے سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں اسپورٹ، اسمارٹ

، ECO اور نارمل ڈرائیو موڈز، پچھلی نشستوں کے لیےاے سی  وینٹس، اسمارٹ ٹرنک ریلیز کے ساتھ ریئر اسپوائلر جبکہ بلیک سائیڈ مررز، شارک فن اینٹینا اور دیگر بلیک ایکسنٹس بھی دیے گئے ہیں، جو اس کی خوبصورتی اور ڈرائیونگ تجربے کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

خریداروں کے لیے بہترین آپشن؟

ہنڈائی کا کہنا ہے کہ Elantra 1.6 Special Edition ان صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو 70 لاکھ روپے سے کم قیمت میں لگژری فیچرز والی سیڈان خریدنا چاہتے ہیں۔ سن روف، پاور سیٹ، وائرلیس چارجر اور جدید ایل ای ڈی لائٹس جیسے فیچرز اس قیمت میں اسے اپنی کلاس کی نمایاں گاڑی بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتہائی کم قیمت اور جدید فیچرز، بی وائے ڈی نے نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

کمپنی کے مطابق دلچسپی رکھنے والے افراد قریبی Hyundai 3S ڈیلرشپ سے گاڑی کی بکنگ یا مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles