آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ ، شیڈول پھر تبدیل

آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ ، شیڈول پھر تبدیل

آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع راولاکوٹ (پونچھ) اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راولاکوٹ اور سدھنوتی میں مقررہ تاریخ پر پولنگ نہیں ہوگی۔ تاہم انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات سے متعلق تفصیلی بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل اب صرف باقی ماندہ حلقوں میں شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 10 اگست کو ضلع باغ کی تین نشستوں اور ضلع حویلی کی ایک نشست پر انتخابات مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی ، بڑی شرط سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انتخابات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتخابی عمل سے وابستہ امیدواروں اور ووٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے آئندہ احکامات اور نئے شیڈول پر نظر رکھیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق دو اضلاع میں انتخابات ملتوی ہونے سے تیسرے مرحلے کے انتخابی عمل پر وقتی اثر پڑے گا تاہم باقی حلقوں میں انتخابی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین کے لیے اہم الرٹ

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اس کی اولین ترجیح ہے اور تمام فیصلے اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles