لائیو پروگرام میں اینکر کی اچانک آنکھ لگ گئی، دلچسپ واقعہ سامنے آگیا

لائیو پروگرام میں اینکر کی اچانک آنکھ لگ گئی، دلچسپ واقعہ سامنے آگیا

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر ڈومینک ڈیلن لائیو نشریات کے دوران چند لمحوں کے لیے سو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ڈومینک ڈیلن فاکس 13 کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ میمفس‘ کی اینکر ہیں۔ 29 جولائی کو پروگرام کی براہ راست نشریات کے دوران وہ کیمرے کے سامنے بیٹھی تھیں کہ اچانک انہوں نے چند لمحوں کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور انہیں اندازہ ہی نہ ہوا کہ وہ کب سو گئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :اب روزانہ کپڑے دھونے کی جھنجھٹ ختم؟ 30 دن تک استعمال ہونیوالی ٹی شرٹ متعارف

کچھ دیر بعد جب ڈومینک نے آنکھیں کھولیں تو انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ اس دوران دوسرے شاٹ پر جا چکا تھا۔ اینکر نے بعد میں اس دلچسپ واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس وقت شدید شرمندگی محسوس ہوئی اور ایسا لگا جیسے وہ کسی ڈراؤنے خواب سے گزر رہی ہوں۔

واقعے کی ایک دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اسٹوڈیو میں موجود پروڈیوسرز کو ابتدا میں اندازہ نہیں ہوا کہ ڈومینک کی آنکھ لگ گئی ہے۔ انہیں لگا کہ اینکر اپنے ٹیبلٹ کی اسکرین دیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:؎صرف ایک خاتون پر مشتمل پورا قصبہ، حیران کن حقیقت

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ ڈومینک ڈیلن کی لائیو نشریات کے دوران چند لمحوں کی یہ نیند سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

editor

Related Articles