دورہ انگلینڈ، راشد لطیف نے بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

دورہ انگلینڈ، راشد لطیف نے بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں پی سی بی مینجمنٹ کو کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں کا میڈیا بعض اوقات مہمان ٹیم کو غیر ضروری خبروں اور معاملات میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے بابر اعظم کے معاملے میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کی اجازت مل گئی ، این او سی جاری

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں، تاہم موجودہ دورے میں ان کے لیے بہتر ہوگا کہ پی سی بی انہیں انگلش میڈیا سے دور رکھے، انہوں  نے تجویز دی کہ سابق کپتان شان مسعود کو انگلش میڈیا کے سامنے زیادہ بھیجا جائے، کیونکہ وہ انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں اور وہاں کے میڈیا سے گفتگو کا بہتر تجربہ رکھتے ہیں۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی میڈیا کے لیے اچھے انتخاب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبریں ، خوشدل شاہ نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے،  بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گی۔

editor

Related Articles