شادی یا دولت کی نمائش,مہمانوں کو کیا کیا ملا؟

شادی یا دولت کی نمائش,مہمانوں کو کیا کیا ملا؟

دبئی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں مہمانوں کے لیے دیے گئے غیر معمولی تحائف نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی میں شریک ہر مہمان کو سونے کی ایک انگوٹھی اور ایک ہزار درہم نقد بطور تحفہ دیا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس شادی کو غیر معمولی سخاوت اور شاہانہ انداز کی مثال قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین اسے ضرورت سے زیادہ اخراجات اور نمود و نمائش بھی قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ظریف خان نے امریکا میں ایسا کیا کیا کہ ان کا مجسمہ نصب کردیا گیا؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مہمانوں کو اس انداز میں تحائف دینا خلیجی معاشرے کی روایتی مہمان نوازی اور فراخدلی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دیگر کے مطابق شادی کی تقریبات میں اس طرح کی خطیر رقم خرچ کرنا فضول خرچی کے زمرے میں آتا ہے۔

editor

Related Articles