گوگل کا بڑا اقدام، جیمینائی کی اے آئی تصاویرپر نئی سہولت متعارف

گوگل کا بڑا اقدام، جیمینائی کی اے آئی تصاویرپر نئی سہولت متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید اے آئی امیج جنریشن ٹول نینو بنانا میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو تیار کردہ تصاویر پر نظر آنے والا واٹرمارک ہٹانے کا اختیار دے دیا ہے۔

نینو بنانا سے تیار ہونے والی تصاویر کے نیچے دائیں جانب نمایاں واٹرمارک موجود ہوتا تھا، جسے بعض صارفین ناپسند کرتے تھے۔ اب گوگل نے جیمینائی اور فلو میں نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر سے یہ نمایاں واٹرمارک ہٹا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اے سی کا درجہ حرارت کتنا رکھیں؟ بجلی کا بل کم کرنے کیلئے آسان طریقے جانیے

گوگل کے مطابق یہی سہولت جلد گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں بھی دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ یہ فیچر صرف تصاویر تک محدود نہیں ہوگا۔ کمپنی کے مطابق جیمینائی اومنی سے تیار کی جانے والی ویڈیوز اور لائرا کے ذریعے تخلیق کیے گئے گانوں سے بھی نظر آنے والے واٹرمارکس ہٹانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن جانے والوں کیلئے اہم خبر ، پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

تاہم، بعض ممالک میں مقامی قوانین کے تحت واٹرمارک برقرار رکھنا ضروری ہے، ایسی صورت میں صارفین اسے ہٹا نہیں سکیں گے۔ گوگل نے واضح کیا ہے کہ نظر آنے والا واٹرمارک ہٹانے کے باوجود اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والاسنتھ آئی ڈی‘ واٹرمارک برقرار رہے گا۔

اسی طرح   سی 2 پی اے میٹا ڈیٹا بھی ختم نہیں ہوگا، جس میں مواد کی تخلیق اور اس کی نوعیت سے متعلق معلومات محفوظ رہتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تصویر پر واٹرمارک نظر نہ آنے کے باوجود اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت ممکن رہے گی۔ جیمینائی ضرورت پڑنے پر یہ بتا سکے گا کہ کوئی تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے یا نہیں۔

editor

Related Articles