نمرہ خان کی دوسری شادی ناکام، فضاعلی کا سابق شوہر کے بیان پر ردعمل

نمرہ خان کی دوسری شادی ناکام، فضاعلی کا سابق شوہر کے بیان پر ردعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں، دوسری شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان کی طلاق کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔

نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور شادی کی تصاویر سمیت اپنے نئے خاندان کے ساتھ بھی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ نمرہ خان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان سے راہیں جدا ہونے کا اشارہ دیا، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں طلاق کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

بعد ازاں نمرہ خان کے سابق شوہر نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور طلاق کی خبروں کی تصدیق کردی۔ اس معاملے پر اداکارہ فائزہ علی بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے نمرہ خان کے سابق شوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کے شوہر پر فضاعلی برہم ، کھری کھری سنا دیں

فضاعلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ایک مرد کو ہمیشہ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر طلاق دینے کے بعد سکون ملا تو اس سے پہلے زندگی میں کیا ہو رہا تھا؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی خاتون اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں رہی تو بھی اس کا احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھے گی اور ایک دن اپنی نئی زندگی شروع کرے گی۔

فضا علی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں صارفین نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام اور فائزہ علی کے دوٹوک ردعمل پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles