عوام کا شدید رد عمل، مولانا نسیم علی شاہ نے علامہ اقبال کے حوالے سے متنازع بیان پر یو ٹرن لے لیا

عوام کا شدید رد عمل،  مولانا نسیم علی شاہ نے علامہ اقبال کے حوالے سے متنازع بیان پر یو ٹرن لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے علامہ اقبال کے حوالے سے 14 اگست کو دیے گئے متنازع بیان پر شدید ردعمل کے بعد یوٹرن لے لیا  اور اپنے الفاظ کو زبان کی لغزش قرار دے دیا۔

مولانا نسیم علی شاہ نے 14 اگست کو ایک خطاب کے دوران علامہ اقبال کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ایک خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا جس کا عذاب ہماری قوم اٹھا رہی ہے”۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوام کی جانب سے شدید رد عمل آیا ۔

پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کیا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے کرتے اب پاکستان کی بنیادی فکری شناخت اور قیامِ پاکستان کے مقصد سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن قومی شخصیات اور ملک کی نظریاتی و تاریخی اساس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے،سوشل میڈیاصارفین نے مولانا نسیم علی شاہ کے بیان کو قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے لیے انتہائی نامناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ کی علامہ اقبال کیخلاف انتہائی نامناسب، توہین آمیز گفتگو، عوام کا شدید ردعمل

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد مولانا نسیم علی شاہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علامہ اقبال کے حوالے سے اپنے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے الفاظ زبان کی لغزش تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر، قومی ہیرو اور ملک کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی علامہ اقبال کے نظریات کی پیروی کرتے ہیں اور عمران خان بھی علامہ اقبال کے نظریے کو فالو کرتے ہیں۔

مولانا نسیم علی شاہ نے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ عوام کو عمران خان کی طرف سے پرامن جدوجہد کا پیغام دیا جا رہا ہے اور علامہ اقبال پاکستان کے نظریاتی اور اجتماعی شاعر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی علامہ اقبال کو فالو کرتا ہے اور ان کے نظریات سے رہنمائی لیتا ہے۔ مولانا نسیم علی شاہ کے مطابق مخالفین نے ان کے بیان کو مختلف رنگ دے کر پیش کیا۔

بعد ازاں مولانا نسیم علی شاہ نے ایک بار پھر علامہ اقبال سے اپنی وابستگی واضح کرتے ہوئے انہیں قومی شاعر، قومی ہیرو اور پاکستان کا فخر قرار دیا۔ ان کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ مزید بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

editor

Related Articles