وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبوں کی مجموعی گندم کی طلب پاسکو (پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن) کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، پنجاب اور سندھ نے لاکھوں ٹن گندم مانگ لی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے جبکہ درآمد کی جانے والی 10 لاکھ ٹن گندم کے ذریعے ملک میں طلب پوری کرنے سپلائی کے نظام کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق وفاقی حکومت عوام کو سستی، معیاری اور وافر مقدار میں گندم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے گندم کی قیمتوں، دستیابی اور سپلائی کی صورتحال پر تمام صوبوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :گندم کی پیداوار، مریم نواز کے ایک فیصلے نے تاریخ رقم کردی

حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کی بروقت فراہمی سے ممکنہ قلت پر قابو پانے، آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو روکنے اور ملک بھر میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی جبکہ حکومت آئندہ بھی گندم کی طلب و رسد پر مسلسل نظر رکھے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles