بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کاشنگی میں سکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بی ایل اے سے وابستہ 7 مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا۔
یہ کارروائی بلوچستان بھر میں جاری آپریشن ردّالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔