پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں سولر انرجی مصنوعات کے لیے معروف کمپنی Inverex نے بھی الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کی نئی رینج متعارف کرا دی ہے۔
Inverex GO کے نام سے پیش کیے جانے والے ان ماڈلز میں روزمرہ سفر کے لیے اسکوٹرز سے لے کر زیادہ رفتار اور لمبی رینج والی بائیکس تک مختلف آپشنز شامل ہیں۔
کمپنی کی نئی رینج میں مختلف موٹر پاور، بیٹری گنجائش، چارجنگ ٹائم اور فی چارج رینج کے حامل ماڈلز شامل ہیں ، بعض ماڈلز میں تیز چارجنگ جبکہ کچھ میں صرف 30 سیکنڈ میں بیٹری تبدیل کرنے کا نظام بھی دیا گیا ہے۔
Jesper جیسپر
جیسپر ایک الیکٹرک اسکوٹر ہے جس میں 2,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 85 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اس میں 72V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے، جسے 10A تک کے ذریعے چارج کرنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ کمپنی بیٹری کی عمر 15 سال تک بتاتی ہے۔
قیمت: 3 لاکھ 55 ہزار روپے
Vexa
Vexa میں بھی 2,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک چارج پر 85 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔
اس ماڈل میں 72V 30Ah بیٹری موجود ہے، جسے 10A تک چارج کیا جا سکتا ہے اور مکمل چارج ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ Inverex کی جانب سے بیٹری پر 3 سال یا 50 ہزار کلومیٹر، جو پہلے مکمل ہو، کی وارنٹی دی گئی ہے جبکہ بیٹری 15 سال چلنے کا دعوی کیا گیا ہے ، اس کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔
Rogue
Rogue بھی 2,000 واٹ موٹر کے ساتھ آتا ہے اور اس کی کمپنی کی جانب سے بتائی گئی رینج 85 کلومیٹر ہے۔
اس میں 72V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے اور 10A تک چارجنگ کے ساتھ اسے مکمل چارج ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک ہے ، اسکی قیمت 3 لاکھ 35 ہزاررکھی گئی ہے ۔
E-Lara
E-Lara میں 1,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک چارج پر 85 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
اس میں 72V 30Ah بیٹری ہے، جسے 5A پر چارج کرنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس ماڈل کی بیٹری کے لیے 1.5 سال کی وارنٹی دی گئی ہے۔
Charlie Lite
چارلی لائٹ میں 1,500 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور بہترین حالات میں یہ ایک چارج پر 100 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔
یہ ماڈل 10A چارجنگ سپورٹ کرتا ہے اور بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں، اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر تک ہے ، اسکی ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ۔
Charlie Pro
Charlie Pro میں موٹر پاور بڑھا کر 2,000 واٹ کر دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ماڈل بہترین حالات میں ایک چارج پر 130 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔
اس میں 15A فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے اور مکمل چارج ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ بیٹری کی وارنٹی 3 سال یا 60 ہزار کلومیٹر تک ہے۔
Charlie Swap
یہ ان ماڈلز میں شامل ہے جس میں روایتی چارجنگ کے بجائے بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت دی گئی ہے ، اس میں 3,000 واٹ کی موٹر ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس کی بیٹری صرف 30 سیکنڈ میں تبدیل کی جا سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس کی قیمت نہیں بتائی گئی۔
Fire Bird Lite
Fire Bird Lite میں 3,000 واٹ کی ریٹڈ موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔
اس میں 72V 32Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔ بیٹری کو تقریباً 2 گھنٹے میں چارج کیا جا سکتا ہے اور بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس کی ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 85 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
Fire Bird Pro
Fire Bird Pro میں بھی 3,000 واٹ کی ریٹڈ موٹر دی گئی ہے، تاہم اس ماڈل کی نمایاں خصوصیت اس کی زیادہ رینج ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ بائیک بہترین حالات میں ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ اسے 15اے فاسٹ چارجنگ کے ذریعے تقریباً 2 گھنٹے میں چارج کیا جا سکتا ہے اور اس کی رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔
اس ماڈل میں دو 72V 32Ah بیٹریاں دی گئی ہیں۔
Roar Lite
Roar Lite میں 1,500 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔
یہ 10A چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور مکمل چارج ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 60V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے ، ابتدائی قیمت: 4 لاکھ 35 ہزار رلکھی گئی ہے ۔
Roar Pro
Roar Pro میں 2,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور اس کی دعویٰ کردہ رینج 130 کلومیٹر تک ہے۔
یہ ماڈل 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتا ہے اور 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہو سکتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ 72V 40Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
Roar Swap
Roar Swap میں 3,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔
اس ماڈل میں بھی بیٹری سواپ سسٹم موجود ہے، جس کے ذریعے بیٹری تقریباً 30 سیکنڈ میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 72V 54Ah بیٹری دی گئی ہے۔
Volterra Lite
Volterra Lite میں 1,500 واٹ کی موٹر موجود ہے اور اس کی کمپنی کی جانب سے بتائی گئی رینج 100 کلومیٹر تک ہے۔
یہ ماڈل 10A چارجنگ کے ساتھ 2 سے 3 گھنٹے میں چارج ہو سکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں 60V 30Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
ابتدائی قیمت: 3 لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔
Volterra Pro
Volterra Pro میں 2,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ بہترین حالات میں ایک چارج پر 130 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
یہ 15A فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے اور مکمل چارج ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 72V 40Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
Volterra Swap
Volterra Swap میں 3,000 واٹ کی موٹر دی گئی ہے اور اس کی دعویٰ کردہ رینج 150 کلومیٹر تک ہے۔
اس ماڈل میں بھی 30 سیکنڈ میں بیٹری تبدیل کرنے کا نظام موجود ہے جبکہ بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں 72V 54Ah بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
الیکٹرک بائیکس میں بیٹری سواپ کتنی بڑی تبدیلی ہے؟
Inverex GO کی نئی رینج میں بیٹری سواپ سسٹم خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔ Charlie Swap، Roar Swap اور Volterra Swap میں بیٹری تبدیل کرنے کا وقت صرف 30 سیکنڈ بتایا گیا ہے۔
اس سہولت کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ صارف کو بیٹری چارج ہونے کے لیے طویل وقت انتظار کرنے کے بجائے چارج شدہ بیٹری کے ساتھ فوری طور پر سفر جاری رکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔
کمپنی کی اس نئی رینج میں ایک طرف روزمرہ استعمال کے نسبتاً کم پاور والے ماڈلز موجود ہیں، تو دوسری طرف 3,000 واٹ موٹر، 150 کلومیٹر تک رینج اور 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار والے ماڈلز بھی شامل ہیں۔ Fire Bird Pro کی 200 کلومیٹر رینج اسے اس فہرست کے نمایاں ماڈلز میں شامل کرتی ہے۔