عمران خان کی بہنیں ، ڈاکٹر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

عمران خان کی بہنیں ، ڈاکٹر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

عمران خان کی بہن علیمہ خان، کزن قاسم خان، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل سلطان اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرے گی۔ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو اسپتال میں داخل کیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب شفا ہسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے شفا ہسپتال آنے اور جانے والے راستے دونوں اطراف سے بند کر دیے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس نے شفا ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔ 

Related Articles