پرانی Honda CD70 کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی موٹر سائیکل پر ایکسچینج آفر متعارف

پرانی Honda CD70 کے مالکان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی موٹر سائیکل پر ایکسچینج آفر متعارف

اٹلس ہونڈا نے پرانی Honda CD70 موٹر سائیکلوں کے مالکان کے لیے خصوصی ایکسچینج آفر کا اعلان کردیا، جس کے تحت صارفین اپنی موجودہ موٹر سائیکل دے کر نئی Honda CD70 حاصل کرسکیں گے۔

ایکسچینج آفر کے تحت اٹلس ہونڈا صارف کی پرانی موٹر سائیکل کی قیمت کا تخمینہ لگائے گی اور اس کی ایکسچینج ویلیو نئی موٹر سائیکل کی قیمت میں سے منہا کردی جائے گی،صارف کو پرانی موٹر سائیکل کمپنی کے حوالے کرنے کے بعد نئی موٹر سائیکل کی قیمت اور ایکسچینج ویلیو کے درمیان باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔

ایکسچینج ویلیو مقرر نہیں

اٹلس ہونڈا کی جانب سے پرانی CD70 موٹر سائیکلوں کے لیے کوئی فکس ایکسچینج ویلیو مقرر نہیں کی گئی،ہر صارف کو اپنی پرانی موٹر سائیکل کی حالت اور قیمت کے مطابق مختلف ایکسچینج ویلیو مل سکتی ہے، اس لیے قابل ادائیگی رقم بھی ہر معاملے میں مختلف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :6,529 روپے ماہانہ میں ہونڈا سی ڈی 70 حاصل کریں

ڈیلرشپ سے تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت

کمپنی نے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایکسچینج آفر، پرانی موٹر سائیکل کی قیمت، لین دین کے طریقہ کار اور قابل اطلاق شرائط و ضوابط کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اپنی قریبی اٹلس ہونڈا ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔

نئی Honda CD70 کی قیمت

پاکستان میں نئی Honda CD70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے بتائی گئی ہے،موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ہے۔

فیول ٹینک اور اسٹارٹنگ سسٹم

Honda CD70 میں 8.5 لیٹر گنجائش کا فیول ٹینک دیا گیا ہے، جبکہ ریزرو فیول کی گنجائش ایک لیٹر ہے،موٹر سائیکل میں کک اسٹارٹ سسٹم موجود ہے، جو اس ماڈل کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے۔

پرانی CD70 کو نئی موٹر سائیکل سے ایکسچینج کرنے کے خواہشمند صارفین کے لیے یہ آفر نئی موٹر سائیکل خریدنے کے دوران ابتدائی مالی بوجھ کم کرنے کا ایک آپشن فراہم کرتی ہے۔

editor

Related Articles