ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ قتل کیس میں بڑا انکشاف، والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ قتل کیس میں بڑا انکشاف، والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ کے قتل کیس میں پولیس نے بڑی پیشرفت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کو غیرت کے نام پر کیا گیا قرار دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ کے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں مقتولہ کے والد اور بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

قانون کو دھوکا دینے کی کوشش

ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کے مطابق قانون کو دھوکا دینے کے لیے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں :معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ افسوس ناک واقعہ،اہم پیشرفت سامنے آگئی

فائرنگ میں شمسو جاں بحق

14 اگست کی شام ٹیکسلا کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ٹک ٹاکر شمسو عرف عائشہ موقع پر جاں بحق ہوگئی تھیں، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی بہن اور بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے،واقعے کے بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔

2 شوٹرز بھی گرفتار

پولیس نے فائرنگ میں ملوث 2 شوٹرز اور مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی تھی۔

تفتیش جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات، منصوبہ بندی اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں قتل کو غیرت کے نام پر کیے جانے کا پہلو سامنے آیا ہے، تاہم کیس کی مزید تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں مزید حقائق واضح ہوں گے۔

editor

Related Articles