ٹرمپ کرپٹ بدترین صدر ہیں، جن کے پیچھے ریپبلکنز کھائی میں جا گرے ، چک شومر کی کڑی تنقید

ٹرمپ کرپٹ بدترین صدر ہیں، جن کے پیچھے ریپبلکنز کھائی میں جا گرے ، چک شومر کی کڑی تنقید

ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے پر شدید مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی اعتماد کی بڑی فتح قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چک شومر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر ناموافق حالات کے باوجود  ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا معرکہ جیت لیا۔

انہوں نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، اب ڈیموکریٹس کو نتائج فراہم کرنے ہوں گے۔

چک شومر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری پوری توجہ امریکی خاندانوں، ان کی تکالیف اور ان کی ضرورتوں پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : میں انتخابی میدان میں نہیں تھا ورنہ ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی

انہوں نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  صدر ٹرمپ اب تک کے بدترین صدر ہیں، یہ امریکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، ریپبلکنز ٹرمپ کے پیچھے چلتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔

چک شومر کا کہنا تھا  کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے بجلی، صحت کی سہولتوں سے متعلق مسائل اور مہنگائی میں اضافہ کیا، سینیٹ میں اب ایسی تبدیلی آ چکی ہے جو امریکا کو بدل دے گی۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ریپبلکنز اس عبرتناک شکست سے سبق سیکھیں گے اور بالآخر امریکی عوام کی آواز سننے پر مجبور ہوں گے۔

سینیٹ کی یہ تاریخی تبدیلی شومر کے مطابق صرف ایک سیاسی جیت نہیں، بلکہ امریکا کے مستقبل کا نیا رخ متعین کرنے والی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد انتخابی نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں بعض معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرسکتی ہیں۔

editor

Related Articles