فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ، ایرانی صدر اور اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ، ایرانی صدر اور اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلال جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ جاری امریکا ایران تنازع کے تعطل کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن اور عدم استحکام کے مستقل خاتمے کے لیے راستے تلاش کرنے کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :آپریشن سندور ناکام مہم جوئی ، بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم لیڈر کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات پر جامع بات چیت ہوئی۔

دونوں جانب سے خطے میں امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ ایرانی سول و عسکری حکام نے کیا۔

editor

Related Articles