پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

  حکومت نے پیر کے روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 39 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے،دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں پیٹرول کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کیخلاف درخواست ،عدالت کا اہم فیصلہ

اوگرا نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں کل یعنی پیر کے روز  کے لیے نافذ العمل ہوں گی،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، مال برداری اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

ڈیزل ملک میں تجارتی اور زرعی سرگرمیوں کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے،حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles