لفٹیننٹ کرنل اسفند یار بیگم ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمے کے ملزم جدون خان نے جمعہ 21 اگست کو ڈاکٹر آئنہ سے اپنے مبینہ نامناسب رویے پر معافی مانگی تھی، جبکہ اس حوالے سے تحریری معافی نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر آئنہ کی جانب سے جدون خان کے خلاف 21 اگست کو پولیس شکایت درج کرائی گئی تھی، شکایت کے بعد معاملہ پولیس حکام کے سامنے آیا اور فریقین کے بیانات اور متعلقہ دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے۔
پولیس ریکارڈ میں موجود ڈاکٹر آئنہ کے تحریری بیان کے مطابق جدون خان نے پولیس حکام کی موجودگی میں اپنے نامناسب رویے پر معذرت کی،دستاویز کے مطابق ڈاکٹر آئنہ نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ جدون خان نے پولیس حکام کے سامنے اپنے رویے پر معافی مانگی تھی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جدون خان کی جانب سے ڈاکٹر آئنہ کے نام ایک الگ تحریری معافی نامہ بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے اپنے نامناسب رویے پر معذرت کا اظہار کیا۔
دستاویز میں 21 اگست کی تاریخ درج ہے اور اس میں جدون خان کی جانب سے ڈاکٹر آئنہ سے اپنے رویے پر معافی مانگنے کا ذکر موجود ہے،پولیس ریکارڈ میں موجود شکایت، ڈاکٹر آئنہ کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان اور جدون خان کا تحریری معافی نامہ کیس کے حوالے سے اہم دستاویزات قرار دیے جارہے ہیں۔