بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے اہل خانہ اور وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا اور رہنماؤں کے نام جیل حکام کو بھجوائے گئے ہیں،فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، نیازاللہ نیازی، نعیم پنجوتھہ اور فتح اللہ برکی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی، ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی آمد بھی متوقع ہے۔
جیل حکام کو فراہم کی گئی فہرست کی بنیاد پر ملاقاتوں کے انتظامات کیے جائیں گے،عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے خواہش مند وکلا اور اہل خانہ کو جیل انتظامیہ کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وکلا کی ملاقات کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے قانونی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرنا بھی ہے، جبکہ اہل خانہ کی ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کیے جانے کا امکان ہے۔