پمز سانحہ میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

پمز سانحہ میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں

پمز ہستپال کی گائنی وارڈ کی نرسری میں بدھ کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 نومولود بچوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ائیرکنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی کے باعث لگی۔ واقعے کے وقت نرسری میں 15 نومولود بچے موجود تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :’’پمز کے حالات بہتر نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے ‘‘، سینئر صحافی وقار بھٹی کے تہلکہ خیز انکشافات

 ہسپتال حکام کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک لیڈی ڈاکٹر ایک بچے کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی تاہم باقی 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق بچوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ اس موقع پر بعض لواحقین نے بچوں کی شناخت کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی مکمل شناخت کے بغیر میتیں حوالے کیے جانے پر انہیں تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شناخت کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پمز سانحہ: 14 نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا ایک ناقابلِ بیان قومی سانحہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پمزہستپال میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد نومولود بچوں کی حفاظت اور نرسری میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات اور آتشزدگی کے دوران اختیار کیے گئے حفاظتی اقدامات کی مکمل جانچ اہم قرار دی جارہی ہے۔

متاثرہ خاندانوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سانحے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں۔

editor

Related Articles