عدالتی حکم کی خلاف ورزی؟ عمران خان کی ہمشیرہ پھر سپریم کورٹ پہنچ گئیں

عدالتی حکم کی خلاف ورزی؟ عمران خان کی ہمشیرہ پھر سپریم کورٹ پہنچ گئیں

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق معاملے میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہو رہی ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انہیں مطلوبہ طریقہ کار کے مطابق علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا اور عدالتی حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور ضروری علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق صورتحال تشویش کا باعث ہے، اس لیے معاملے میں مزید تاخیر کے بجائے فوری عدالتی مداخلت ضروری ہے۔

عظمیٰ خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کی فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی درخواست کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

یہ بھی بنائیں:گیس بلوں میں کیا بدلنے والا ہے؟ وفاقی وزیر پٹرولیم نے راز کھول دیا

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے، تاہم درخواست میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا اس حوالے سے کوئی اور عدالتی فیصلہ ہوا۔

عظمیٰ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال میں معاملے کی حساسیت اور بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر توہینِ عدالت کی درخواست کو معمول کی فکسیشن کے بجائے فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جانا چاہیے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور 18 اگست کے عدالتی حکم پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے جائیں۔

یوں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ کے سامنے آگیا ہے، جہاں درخواست گزار کی جانب سے بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ عدالتی حکم پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو مطلوبہ طبی معائنے اور علاج کی سہولت فراہم کی جائ

Qaisar Mirza
editor

Related Articles