آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل

آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جنہم واصل کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے روڈینجو کراس میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا، جہاں گاڑی میں سوار پانچ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور تمام مارے گئے۔

دوسری کارروائی خضدار کے علاقے کنارو میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے  میں فتنۃ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3:بلوچستان ساسول گیسٹ ہاؤس کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آرٹلری سے گولہ باری

ایک اور آپریشن  مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سوراب کیا گیا جہاں  ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اب تک 19 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی، فتنہ و فساد کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

editor

Related Articles