سینئر صحافی محمد مالک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان میں بیوروکریسی کے بے لگام اختیارات اور حکومتی ترجیحات پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔
محمد مالک نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک جانب قوم مبینہ طور پر بیوروکریسی کی نااہلی کے نتیجے میں 14 شیر خوار بچوں کی ہلاکت پر سوگوار ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم آفس کی توجہ اپنے سابق پرنسپل اسٹاف آفیسر اور موجودہ سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کیپٹن (ر) سعید انجم کے مبینہ تحفظ پر مرکوز ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آفس نے آج شام 5 بجے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹانے پر غور کیا جائے گا۔ محمد مالک کے مطابق، سی ای او مبینہ طور پر سیکریٹری کی جانب سے ایک متنازع آٹو پالیسی کی منظوری کے لیے دباؤ کی مزاحمت کر رہے تھے۔
just look at the unbridled power of bureaucracy in pakistan. while the nation mourns the killing of 14 infants by incompetent bureaucrats the Prime minister office’s priority is to protect his former PSO and present secretary MOIP capt(retd) Said Anjum and call a hurried meeting…
— Mohammad Malick (@MalickViews) August 28, 2026


