پمز میں آج بڑا ایکشن؟ ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کی آمد، افسران کی چھٹیاں منسوخ

پمز میں آج بڑا ایکشن؟ ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کی آمد، افسران کی چھٹیاں منسوخ

پمزہسپتال میں آج ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے ممکنہ دورے کے پیش نظر انتظامیہ نے اہم اقدامات شروع کردیے ہیں۔ کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ تمام متعلقہ افسران کو آج اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی لیول انسپیکشن ٹیم آج پمز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے تمام شعبہ سربراہان کو اپنے اپنے شعبوں میں موجود رہنے اور ماتحت عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پمز سانحہ، وزیراعظم کی کمیٹی کی عبوری رپورٹ تیار، تہلکہ خیز انکشافات

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے جاری احکامات کے تحت کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انسپیکشن کے دوران ضروری ریکارڈ اور معلومات دستیاب رکھی جائیں۔

ہائی لیول ٹیم کی جانب سے پمز کے مختلف کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا معائنہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم متعلقہ شعبوں کے امور کا جائزہ لینے کے ساتھ افسران سے بریفنگ بھی لے سکتی ہے۔

انتظامیہ نے شعبہ سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنائیں اور تمام متعلقہ ریکارڈ مکمل حالت میں رکھیں تاکہ انسپیکشن ٹیم کو ضروری معلومات فراہم کی جاسکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پمز سانحہ ، وزیر صحت اور ڈاکٹر کے بیانات میں بڑا تضاد سامنے آگیا

پمز میں یہ ممکنہ معائنہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ہسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوئے تھے جبکہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کے ممکنہ دورے کے دوران اسپتال کے مختلف شعبوں کی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles