سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
ملک میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 466136 روپے پر آگیا ۔
اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 399636 روپے پر آ گئی، سونے کے بعد تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے بڑھکر 7179 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر گر کر 4436 ڈالر پر آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4,439.31 ڈالر فی اونس تک آگئی، اس سے قبل سونے کی قیمت 19 اگست کے بعد کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
عام طور پر سونے کو مہنگائی کے خلاف ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، تاہم شرح سود میں اضافہ سونے کی کشش کم کرسکتا ہے کیونکہ سونا سرمایہ کاروں کو باقاعدہ سود یا منافع ادا نہیں کرتا۔
مارکیٹ میں اس وقت ستمبر میں امریکی شرح سود میں اضافے کے امکان کو تقریباً 60 فیصد تک دیکھا جا رہا ہے۔