اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس سے متعلق تمام خدمات کی فراہمی کے مرکز میں تبدیلی کردی ہے۔

نادرا کے مطابق اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات اب نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اور نادرا ریجنل ہیڈ آفس جی-10 اسلام آباد کے بجائے پاکستان آسان خدمت سینٹر جی-9 اسلام آباد میں دستیاب ہوں گی۔

شہری اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کرنے کے لیے پاکستان آسان خدمت سینٹر میں موجود نادرا دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب دفتر جانے کی ضرورت نہیں! نادرا ایپ میں شہریوں کے لیے بڑی سہولت آگئی

پاکستان آسان خدمت سینٹر میں مختلف سرکاری اداروں کی متعدد خدمات بھی ایک ہی چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو مختلف محکموں کے دفاتر میں جانے کی ضرورت کم کرکے ایک مرکزی مقام پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

نادرا کے مطابق پاکستان آسان خدمت سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہیں اور مرکز ہفتے کے ساتوں دن شہریوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

نادرا نے اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ متعلقہ خدمات کے حصول کے لیے مقررہ نئے مرکز سے رجوع کریں تاکہ انہیں بروقت سہولت فراہم کی جاسکے۔

Related Articles