فوربز نے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق اگست 2026 کے دوران ان ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں 200 ارب ڈالر کا اضافہ ہوافوربز کے مطابق یکم ستمبر 2026 تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 2.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو جولائی کے اختتام پر 2.6 ٹریلین ڈالر تھی۔
فہرست میں شامل 10 امیر ترین افراد میں 9 کا تعلق امریکا سے ہے جبکہ صرف ایک شخصیت، اسپین کے ارب پتی امانسیو اورٹیگا، غیر امریکی ہیں،فہرست میں کوئی خاتون شامل نہیں جبکہ 5 افراد کی دولت 200 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔
ایلون مسک پہلے نمبر پر
ایلون مسک 892 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، اگست کے دوران ان کی دولت میں ریکارڈ 202 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،اسپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں 33 فیصد اور ٹیسلا کے حصص میں 18 فیصد اضافے نے ان کی دولت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،مسک کو دوبارہ ایک ٹریلین ڈالر کی دولت تک پہنچنے کیلئے مزید 108 ارب ڈالر درکار ہیں، جبکہ فوربز کے مطابق ان کی بلند ترین دولت 1.33 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
لیری پیج
لیری پیج 277 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، اگست کے دوران ان کی مجموعی دولت میں 15 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جیف بیزوس
جیف بیزوس 268 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں،اگست کے دوران ان کی دولت میں 10 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔
سرگئی برِن 256 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فوربز کی نئی فہرست میں دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں،مائیکل ڈیل 241 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔
مارک زکربرگ،لیری ایلیسن
مارک زکربرگ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں اور فوربز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہیں،لیری ایلیسن 193 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے ساتویں امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔
جینسن ہوانگ،اسٹیو بالمر
جینسن ہوانگ 191 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص ہیں،اسٹیو بالمر 155 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فوربز کی فہرست میں دنیا کے نویں امیر ترین شخص ہیں۔
امانسیو اورٹیگا دسویں نمبر پر
اسپین کے امانسیو اورٹیگا 148 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے دسویں امیر ترین شخص قرار پائے ہیں،اگست کے دوران ان کی دولت میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ وہ نئی فہرست میں شامل واحد غیر امریکی ارب پتی ہیں۔
فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں ٹیکنالوجی اور بڑی عالمی کمپنیوں سے وابستہ ارب پتی شخصیات کا غلبہ برقرار ہے، جبکہ ایلون مسک اپنی دولت میں غیر معمولی اضافے کے بعد بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔