حکومت پنجاب نے خواتین کے تحفظ اور انہیں محفوظ و باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر امدادی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن 0800-01737 متعارف کرائی گئی ہے، جہاں متاثرہ خواتین کو قانونی اور نفسیاتی معاونت سمیت مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو تشدد، جسمانی ہراسانی یا آن لائن مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین کسی بھی وقت ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ پولیس، ہسپتالوں اور نفسیاتی ماہرین کے تعاون سے متاثرہ خواتین کو مفت اور غیر جانب دارانہ معاونت فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا مفت بائیکس دینے کا اعلان
حکام کے مطابق ہیلپ لائن کے ذریعے متاثرہ خواتین کو ریسکیو سروسز تک رسائی، قانونی مشاورت، نفسیاتی معاونت اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
خواتین کو ان کے قانونی حقوق، ایف آئی آر کے اندراج کے طریقہ کار، عدالتی معاملات اور دیگر قانونی امور سے متعلق بھی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
حکومتِ پنجاب خواتین کو ایک محفوظ اور پروقار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد، جسمانی ہراسانی یا آن لائن مسائل کی صورت میں خواتین ٹول فری ہیلپ لائن 080001737 پر فوری رابطہ کر سکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد… pic.twitter.com/V2TpwRRMI3
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) September 2, 2026


