کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

شہر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ فلور ملز مالکان نے گندم کی دستیابی میں مشکلات کو قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی دستیابی متاثر ہونے کے ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں 300 ارب روپے سے زائد لاگت کا بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب آٹے کی قیمت میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles