میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا تعیناتی،یوتھیا پارٹی کے لئے سرپرائز تیار ہے، فیاض الحسن چوہان

میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا تعیناتی،یوتھیا پارٹی کے  لئے سرپرائز تیار ہے، فیاض الحسن چوہان

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے میجر جنرل فیصل نصیر کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) میں تعیناتی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں میں افسران کی تعیناتی اور تبادلے معمول کی کارروائی ہیں، اس معاملے پر سوشل میڈیا پر غیر ضروری بحث اور تنقید کی جا رہی ہے۔

آزاد پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا میں تعیناتی کے بعد بعض حلقے سوشل میڈیا پر تنقید اور تبصرے کر رہے ہیں، تاہم انہیں ادارہ جاتی معاملات اور تعیناتیوں کی نوعیت کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں افسران آتے اور جاتے رہتے ہیں، تاہم ادارے اپنی جگہ موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مؤثر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی مختلف اداروں اور حکومتوں میں قیادت اور عہدوں پر تبدیلیاں معمول کا حصہ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جو ادارے اور سیاسی جماعتیں وقت کے ساتھ تبدیلی کو قبول کرتی ہیں، وہی طویل عرصے تک اپنا وجود برقرار رکھنے اور مؤثر کردار ادا کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اور جے یو آئی کے بڑوں کی ملاقات میں فضل الرحمن نے وزارت اعلیٰ و قومی اسمبلی میں عہدہ مانگ لیا، فیاض الحسن چوہان کا تہلکہ خیز انکشاف

میجر جنرل فیصل نصیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک اور قوم کی خدمت اپنی صلاحیت اور توانائی کے مطابق کی ہے، جبکہ ان کی جگہ آنے والا افسر بھی ملکی مفاد اور پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ عناصر کے خلاف ریاستی ادارے قانون اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کارروائی جاری رکھیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر میجر جنرل فیصل نصیر کی تعیناتی پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ فوری ردعمل دینے کے بجائے انتظار کریں، کیونکہ ان کے مطابق ایسی تعیناتیوں کے حوالے سے جلد بازی میں کیے گئے تبصرے بعد میں غلط ثابت ہوسکتے ہیں۔

Related Articles