صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ سردار گڑھ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا ، جس میں اب تک 7افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان شیخ زید ہسپتال کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال میں تاحال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔