پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کے طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا،طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی، پولیس اہلکاروں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا اور گھیسٹتے ہوئے گرفتار کیا ۔
پولیس کارروائی کے دوران متعدد طلبہ کو پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے پولیس گاڑیوں میں منتقل کیا گی، واقعے کی ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے اور ان کے ساتھ مذاکرات کے بجائے پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا۔
طلبہ پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے بعد پولیس کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں،طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اور گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔
طلبہ کی جانب سے پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مسائل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں،واقعے کے بعد کالج میں کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ طلبہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔