سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی،سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں زیورات اور دیگر سونے کی اشیا خریدنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں معمولی ریلیف پیدا ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بینک اکائونٹ سے ایزی پیسہ میں رقم بھیجنے والوں کے لیے اہم خبر

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلی کا براہِ راست اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جہاں عالمی نرخ، ڈالر کی قدر اور مقامی طلب و رسد سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے سونے کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔

سونے کی قیمت میں کمی سے ان افراد کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے جو شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے لیے سونے کے زیورات خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں،تاہم سونے کے نرخ میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ قیمتوں کا انحصار عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال پر ہوگا۔

editor

Related Articles