ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ ویمنز کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 اور عائشہ ظفر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 24 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔