اب بینک جانے یا ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں؟ واٹس ایپ سے بینکنگ کا نیا طریقہ آگیا

اب بینک جانے یا ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں؟ واٹس ایپ سے بینکنگ کا نیا طریقہ آگیا

پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اب صارفین بینکنگ کے لیے بھی ایسی سہولت چاہتے ہیں جو عام موبائل ایپس کے بجائے واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے جتنی آسان ہو۔

ملک میں کروڑوں افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینک بھی صارفین کو ان کے روزمرہ استعمال کے پلیٹ فارم پر بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اس شعبے میں فیصل بینک نے واٹس ایپ بینکنگ سروس متعارف کرا کے صارفین کے لیے روزمرہ کے کئی بینکاری کام چیٹ کے ذریعے انجام دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔

واٹس ایپ پر کون سی بینکنگ سہولیات دستیاب ہیں؟

فیصل بینک کی واٹس ایپ بینکنگ سروس کے ذریعے رجسٹرڈ صارفین اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنے، اکاؤنٹ اور نور کارڈ کی اسٹیٹمنٹ دیکھنے سمیت مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین ڈیبٹ اور نور کارڈز کا انتظام کرنے، اضافی کارڈ کی درخواست دینے اور ضرورت پڑنے پر کارڈ بلاک یا ان بلاک کرنے کی سہولت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی نظام میں ڈیجیٹل تبدیلی، سینیٹ موبائل ایپ کا افتتاح

اس سروس کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر بھی کیا جا سکتا ہے، جس کی حد صارف کی بینک کی موبائل ایپ میں مقرر کردہ حدود کے مطابق زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ صارفین شکایات درج کرا سکتے ہیں، رابطے کی معلومات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں اور اکاؤنٹ سے متعلق مختلف سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ بینکنگ میں برانچ اور اے ٹی ایم تلاش کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ صارفین بینک کی مختلف ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس سے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

غیر صارفین اور بیرون ملک پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ فیصل بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے علاوہ دیگر افراد بھی بعض غیر مالی سہولیات استعمال کر سکتے ہیں، جن میں برانچ تلاش کرنا، آئی بی اے این حاصل کرنا اور مختلف معلومات اور ڈسکاؤنٹس دیکھنا شامل ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے بیرون ملک پاکستانی بھی اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں جوہری تحفظ و سلامتی کے عزم کا اعادہ

سکیورٹی کا بھی خیال

واٹس ایپ کے ذریعے بینکنگ میں سکیورٹی کو اہمیت دی گئی ہے۔ فیصل بینک کے مطابق واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہتی ہے۔ فنڈز ٹرانسفر جیسے حساس معاملات کے لیے صارف کی تصدیق بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، جس سے سکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم ہوتی ہے۔

بینک صارفین کو یہ بھی مشورہ دیتا ہے کہ لین دین مکمل ہونے کے بعد واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری حذف کر دیں تاکہ موبائل فون کے ذریعے فراڈ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

بینکنگ اب چیٹ جتنی آسان؟

واٹس ایپ بینکنگ کا بنیادی مقصد صارفین کو بار بار لاگ اِن، یوزر نیم، پاس ورڈ اور مختلف مراحل سے گزرنے کی ضرورت کم کرنا ہے۔ پاکستان میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کے ساتھ بینکنگ کا یہ انداز مستقبل میں مزید مقبول ہو سکتا ہے۔ واٹس ایپ جیسے پہلے سے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم پر مالی سہولیات کی دستیابی سے صارفین کے لیے بینکنگ زیادہ آسان اور روزمرہ زندگی کا حصہ بن سکتی ہے۔

فیصل بینک کی یہ سروس اس بات کی ایک مثال ہے کہ پاکستان میں بینکنگ روایتی برانچ اور موبائل ایپ سے آگے بڑھ کر اب چیٹ کے ذریعے بھی صارفین تک پہنچ رہی ہے۔

editor

Related Articles