یاسر نواز نے اپنا موازنہ ہمایوں سعید سے کر دیا

یاسر نواز نے اپنا موازنہ ہمایوں سعید سے کر دیا

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے شوبز میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ معروف فنکار کے بیٹے ہونے کی وجہ سے ان کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا نسبتاً آسان تھا، کیونکہ وہ پہلے سے بہت سے لوگوں کو جانتے تھے۔

واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ شوبز میں کسی معروف خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مواقع حاصل کرنا آسان ہوسکتا ہے، لیکن صرف تعلقات کی بنیاد پر طویل عرصے تک کامیاب رہنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اس کے لیے فن، صلاحیت اور اپنی جگہ بنانا ضروری ہے۔

یاسر نواز نے اپنے بھائی دانش نواز کی کامیابی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ دونوں بھائیوں نے شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے مختلف شعبوں اور کرداروں کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی اداکارہ کاٹلی نوروڈ پہلا انٹرویو، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ تر سنجیدہ کرداروں میں نظر آئے جبکہ دانش نواز نے کامیڈی کے میدان میں اپنی شناخت بنائی۔ دونوں کا کام مختلف ہونے کی وجہ سے انہیں ایک دوسرے سے زیادہ موازنے کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور دونوں کو اپنی اپنی جگہ بنانے کا موقع ملا۔

یاسر نواز نے اسی حوالے سے اداکار ہمایوں سعید اور ان کے بھائی سلمان سعید کی مثال بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اچھے اداکار ہیں، تاہم دونوں زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے شائقین اور ناظرین ان کا موازنہ کرتے ہیں۔

یاسر نواز کے مطابق ہمایوں سعید اور سلمان سعید کے چہرے اور آواز میں بھی مماثلت پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کا آپس میں موازنہ مزید بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اور دانش نواز کے درمیان ایسی صورتحال اس لیے پیدا نہیں ہوئی کیونکہ دونوں نے شوبز میں مختلف راستے اختیار کیے اور اپنی الگ شناخت قائم کی۔

editor

Related Articles