وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیرآباد آمد کے دوران بڑی تعداد میں افراد کے ہمراہ ایک کارکن کے گھر داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، جس پر شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
زیرِ گردش ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی کے ہمراہ تقریباً 100 افراد کارکن کے گھر پہنچے اور بڑی تعداد میں افراد گھر کے اندر داخل ہوگئے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کسی کارکن سے ملاقات کے لیے کیا اتنی بڑی تعداد میں افراد کا گھر میں داخل ہونا ضروری تھا؟
کارکن کا گھر
سیاسی رہنماؤں سے کارکنوں کے گھروں پر ملاقاتیں کوئی غیر معمولی بات نہیں، تاہم نجی گھر میں اتنی بڑی تعداد میں افراد کے ساتھ داخل ہونا میزبان کے لیے مشکل صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر کسی کارکن کے گھر جانا ہی مقصد تھا تو چند افراد کے ساتھ ملاقات بھی کی جاسکتی تھی، آخر پورا مجمع گھر کے اندر لے جانے کی کیا ضرورت پیش آئی؟
انسانیت کا سوال
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیاسی وابستگی اپنی جگہ لیکن کسی بھی شخص کے گھر، نجی زندگی اور گھریلو ماحول کا احترام بھی ضروری ہے، کارکنوں سے ملاقات کرتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ گھر میں موجود افراد کو غیر ضروری ہجوم یا کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سوشل میڈیا پر بحث
سہیل آفریدی کی وزیرآباد آمد سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے، صارفین کی جانب سے اس واقعے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ بعض افراد نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کارکن کا گھر آخر سیاسی اجتماع کی جگہ کیسے بن گیا؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سہیل آفریدی کی وزیر آباد پہنچنے کی سیف سٹی کے کیمرے کی فوٹیج شیئر کردی
سیف سٹی کی فوٹیج میں سہیل آفریدی کے ساتھ صرف چند سیکیورٹی گارڈز نظر آرہے,عظمی بخاری@AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/YoPXpq7gLq
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 16, 2026


