انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلی اور پاکستان کے بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔
پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقا کے کوئینٹن ڈی کاک 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر اور آسٹریلیا کے میٹ رینشا 68 ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے بالرز
ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے، پاکستان کے شاہین آفریدی 7 ویں اور آسڑیلیا کے نیتھن ایلس 20 درجے بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ
ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن کی پہلی پوزیشن جبکہ ابھیشک شرما نے صاحبزادہ فرحان سے دوسری پوزیشن چھین لی اور ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پرہیں۔
ٹی 20 بالرز
ٹی 20 بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد کی دوسری پوزیشن ہے ، بھارت کے ورون چکرورتھی 2 درجے بہتری کے بعد 5 ویں، پاکستان کے محمد نواز 8 ، بھارت کے جسپریت بمرا 7 درجے بہتر ی کے بعد 10 ویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ 14 ویں نمبر پرآ گئے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن جبکہ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 2 درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔