پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایک دن کیلئے اطلاق

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق صرف ایک دن کے لیے کیا گیا ہے۔ اس غیر معمولی فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ نرخوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھائی گئی ہیں۔

پیٹرول مزید مہنگا

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا براہ راست اثر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر ذرائع آمدورفت استعمال کرنے والے شہریوں پر پڑے گا۔

ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ گئی

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا،ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ اس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی تفصیلات شامل ہیں حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور خطے کی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر ایندھن کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

 

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 391 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، تاہم موجودہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نرخ صرف ایک روز کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles