پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیو میں نثارکھوڑو کو ایک ایسی حالت میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان سے ٹھیک طریقے سے بات بھی نہیں ہورہی اور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہیں ۔
نثار کھوڑو کی نشے میں دھت ویڈیو دوبارہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نثار کھوڑو کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
بعض صارفین ویڈیو کو سیاسی تنقید کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ دیگر صارفین ویڈیو کے پس منظر اور اصل وقت کے بارے میں انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں ۔


