پیٹرول ریلیف اسکیم پر حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیلرز نے عملدرآمد شروع کردیا

پیٹرول ریلیف اسکیم پر حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیلرز نے عملدرآمد شروع کردیا

پیٹرول ریلیف اسکیم پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف پیکج پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ مذاکرات میں پیٹرول ریلیف اسکیم کے مالی مکینزم پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیلرز کو ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 2 دن میں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سٹیٹ بینک اس عمل میں ضامن ہوگا۔

اجلاس میں ادائیگیوں کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن بھی آج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے، جس کے بعد ڈیلرز ریلیف پیکج پر عملدرآمد شروع کر رہے ہیں اور ادائیگیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وزیر پیٹرولیم نے آئندہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Related Articles